بھٹکل :6/مارچ (ایس او نیوز) انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کے طلبا نے دھارواڑ کے سی ایس آئی کامرس کالج میں منعقدہ ریاستی سطح کے فسٹ ’’ٹی ٹی کشا‘‘(TITIKSHA)میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتےہوئے تین ایونٹس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
بی کام فائنل کے ندیم احمد، یاسر قاضی اور محمد عمیس کے ایم اور 4سمسٹر کے انعام الحسن نے مائنڈ ٹوسٹر میں اپنی ذہانت کو برمحل و برجستہ استعمال کرتےہوئے اول مقام کے حق داربنےہیں۔ فسٹ میں طلبا کی سرپرستی پروفیسر جلال الدین جکاتی نے کی۔ طلبا کی کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ، جنرل سکریٹری ، کالج سکریٹری، پرنسپال نے طلبا اور طلبا کی تربیت کئے نائب پرنسپال پروفیسر سہیل احمدمجاور کو مبارکبادی پیش کی ہے۔